عدلیہ سے اپیل ہے شہبازشریف کے کیسز کو یومیہ بنیادوں پر سنا جائے،فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ عدلیہ سے اپیل ہے کہ شہباز شریف کیسزکو یومیہ بنیادوں پر سنا جائے تاکہ جلد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے آج ایک طویل پریس کانفرنس کی ،لگتاتھاپریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیں گے لیکن انہوں نے پریس کانفرنس میں مسلسل جھوٹ بولا۔ العربیہ، رمضان شوگرملزکومنی لانڈرنگ نیٹ ورک چلارہاتھا، العربیہ،رمضان شوگرملزکے57اکاونٹس میں مختلف لوگوں نے پیسے جمع کرائے۔انہوں نے کہا کہ العربیہ ملز کے چپڑاسی کے اکاو¿نٹ میں پیسے آئے، محمدوارث کے اکاو¿نٹ میں 2.5ارب روپے منتقل کیے گئے، محمد وارث مشتاق چینی والے کا ڈرائیور ہے۔ رمضان شوگرملزکے کلرک غلام شبیرکے اکاونٹ میں 1.57ارب روپے آئے، قیصرعباس کے اکاونٹ میں 1.37 ارب روپے آئے، گلزار خان کی ڈیتھ ہوگئی ہے اس کے اکاونٹ میں 1.28ارب روپے آئے ، سلمان شہباز، حمزہ، نصرت شہبازکے اکاونٹس میں پیسے منتقل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہبازشریف کیخلاف 2 کیسزچل رہے ہیں، شہبازشریف کیس میں 6ماہ تک عدالت میں جج ہی نہیں تھا، شہبازشریف کیخلاف مقدمہ روزانہ کی بنیادپرنہیں چل رہا۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازکیس میں کبھی وکیل کی کمرمیں دردہوجاتاہے، نوازشریف کوملک سے بھگانے کیلئے ڈرامہ رچایاگیا،نوازشریف اورسلمان شہبازکوپاکستان واپس آناچاہیے، مسلم لیگ (ن)پرجب مشکل وقت آیانوازشریف بھاگ گئے، مریم نوازاس لیے پاکستان میں ہیں کیونکہ حکومت انہیں اجازت نہیں دے رہی، اگراجازت مل جائے تویہ اپنے جوتے چھوڑکربھاگ جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا اگر سلیمان شہباز بری ہو گئے تو وہ بھی بری ہو جائیں گے، شہباز سے پاکستان میں ٹی ٹیزکا پوچھا جائے تو کہتے ہیں سلمان شہبازسے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ لوٹا گیا پیسہ عمران خان کا ذاتی نہیں قوم کا پیسہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم ایک کورس کے لیے برطانیہ گئے، برطانوی حکومت کی درخواست پر ڈی جی نیب شہزاد سلیم برطانیہ گئے، شہزادسلیم کے ساتھ دیگرممالک کے لوگ بھی برطانیہ گئے تھے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، نوازشریف، بلاول بھٹو ساری لوکل جماعتیں ہیں، پی ٹی آئی کے علاوہ وفاق کی کوئی پارٹی نہیں، الیکشن اصلاحات، اپوزیشن کے ساتھ گفتگو جاری ہے، ایک سال سے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے میں لگے ہیں، سمجھتے ہیں انتخابی اصلاحات والا معاملہ زیادہ لمبا نہیں چلنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے بدنام کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی،شہباز شریف