(24نیوز)قو می کر کٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو استعفا پیش کیاجس کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی انتظامی ٹیم لائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان پی سی بی میں اپنے آفس میں موجود ہیں، فوری طور پر نئے سی ای او کی تقرری کا امکان نہیں ہے۔وسیم خان کے عہدے کی معیاد فروری میں ختم ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کے معاملات سابق کرکٹر کو دینے کی تجویز ہے، انگلش بورڈ کی طرز پر ڈائریکٹر کرکٹ لانے کی تجویز زیر غور ہے۔
دوسر ی جا نب آج ایک اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے چیف ایگزیکٹو کا استعفا منظور کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔ وسیم خان نے رمیز راجہ کے ساتھ مزید معاملات نہ چلنے کی بنیاد پر عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کرس گیل کا پنجابی لک میں گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔۔ویڈیو وائرل