(24نیوز)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی فرد،جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر چیئر مین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ قوم کی آواز بن چکا ہے۔ پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کی جڑ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کو کرپشن فری پاکستان کے نعرے کے تحت بلا امتیاز پالیسی پر عملدرآمد کے لئے فعال بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2017 سے اگست 2021 کے دوران بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 538 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ۔چیئر مین نیب نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے نے ایسی کارکردگی نہیں دکھائی۔نیب نے 1999 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 819 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں مختلف احتساب عدالتوں میں 1274 بدعنوانی کیسز زیر سماعت ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1305 ارب روپے بنتی ہے۔ نیب میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے معاملات قانون کے مطابق ایف بی آر کو بھیجے جا رہے ہیں، نیب عوام دوست ادارہ ہے، نیب میں آنے والے تمام افراد کی عزت نفس کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی تو تایا سمیت پاکستان آئے: شیخ رشید
نیب کا کسی فرد ،جماعت یاکسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں،چیئر مین نیب
Sep 29, 2021 | 18:53:PM