اگلے الیکشن کو پہلے سے دھاندلی زدہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،خواجہ آصف

Sep 29, 2021 | 19:22:PM

 ( 24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آج جو کچھ کیا جارہا ہے یہ آئندہ الیکشن کو پہلے سے دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج تک سوائے 1970کے الیکشن کے کوئی ایک الیکشن شفاف نہیں ہوا۔جب آپ کے ایف بی آر کے سسٹم پر ہزاروں حملے ہورہے ہیں تو ای وی ایم جیسی مشین پر کیسے حملے نہیں ہوں گے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ طے پایا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنے گی ،ہماری حکومت نے اپوزیشن کے بیس اور حکومت کے تیرہ ارکان شامل کرکے پارلیمانی کمیٹی بنائی تھی ، ہماری پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ اصلاحات کی منظوری دی تھی ،خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر پارلیمان کو بلڈوز کرکے قانون سازی کی گئی تو ہم آج سے اس کی مخالفت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی سے سعودی سفیر کی ملاقات

مزیدخبریں