این سی او سی کا 8اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

Sep 29, 2021 | 20:09:PM

(24نیوز)این سی او سی نے ہائی ویکسینیٹڈ 8 اضلاع میں کورونا کے حوالے سے پابندیاں نرم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے وزارت صحت، داخلہ، تعلیم، ریلوے، اطلاعات، مذہبی امور، سول ایوی ایشن کے نام مراسلہ جاری کیا ہے ۔مراسلے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد، میرپور میں کورونا پابندیاں نر م کی جائیں گی۔ این سی او سی کورونا پابندیوں پر نظر ثانی 13 اکتوبر کو کرے گی۔جن 8اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں ان ڈور تقریبات کی مشروط اجازت ہو گی، انڈور تقریبات میں 200 افراد کو شریک ہو سکیں گے۔تقریبات میں صرف ویکسینیٹڈ افراد شریک ہو سکیں گے ۔آﺅٹ ڈور تقریبات میں 4 سو افراد شریک ہو سکیں گے۔سینما ہالز بدستور بند رہیں گے۔کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، واٹر پولو، کبڈی، ریسلنگ پربھی پابندی ہو گی۔فوڈ کورٹس رات بارہ بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔فوڈ کورٹس میں 50 فیصد ویکسینیڈ افراد داخل ہو سکیں گے۔ویکسینیٹڈ افراد کو آﺅٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی۔ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہو گی۔ان 8 اضلاع میں مزارات کھولنے کا فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی ،ہفتہ وار ایک تعطیل کا فیصلہ بھی صوبائی حکومت کرے گی اور کاروباری سرگرمیاں رات دس بجے تک جاری رہیں گی۔دفاتر کو سو فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی، ویکسینیٹڈ افراد کو انڈور جم میں جانے کی اجازت ہو گی۔ تعلیمی ادارے نصف حاضری، 3 دن پالیسی پر عمل درآمد کریں گے۔ اندرون ملک پرواز میں کھانا، مشروبات دینے کی اجازت ہو گی۔ اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا، سوئمنگ پولز، پارک پچاس فیصد تعداد کے ساتھ کھل سکیں گے۔ ماسک کے استعمال کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سات روز چلنے کی اجازت ہو گی ۔ویکسینیٹڈ افراد انٹر سٹی ٹرانسپورٹ استعمال کر سکیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو کھانا پیش کرنے پر پابندی برقرار رہے گی ریل گاڑی میں ستر فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل مسترد کردیا

مزیدخبریں