(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ منال خان اور ان کےشوہر احسن اکرام شادی کے بعد اپنے ہنی مون ٹرپ پر اس وقت مالدیپ میں موجود ہیں اور وہاں اپنے بہترین لمحات کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں اداکارہ منال خان نے شوہر احسن اکرام محسن پر الزام عائد کردیا کہ وہ انہیں ’ٹارچر‘ کرنے کے طریقے سوچتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ احسن یہ طریقے سوچ رہے ہیں کہ کس طرح بہت واٹر ایڈونچر سے مجھے ٹارچر کریں۔
یا د رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں ،جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ہنی مون کے لیے روانہ ہوگئے۔شیئر کی گئی تصویریں دورانِ پرواز لی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن ہنی مون کے لیے روانہ ہورہے ہیں،تصویروں میں منال خان نے ماسک بھی پہنا ہوا ہے تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کی سا لگرہ پر عالیہ بھٹ نے شیئر کی رومانٹک تصویر۔۔بہت ہی خاص کیپشن بھی دے دیا