یوٹیوب , فیس بک اور ٹوئٹر نےکووڈ ویکسینز سے متعلق گمراہ کن مواد پر پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سو شل میڈیا کی مقبول ایپس یوٹیوب ،فیس بک اور ٹوئٹر نے کووڈ 19 کی بیماری اور ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن مواد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق یو ٹیو ب حکام کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے ہٹ کر بھی عالمی ادارہ صحت یا ممالک میں منظوری حاصل کرنے والی ہر قسم کی ویکسینز کے اثرات کے خلاف گمراہ کن مواد پر پابندی عائد کی جائے گی۔کمپنی کے مطابق صارفین کو کسی بھی ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن دعویٰ کرنے سے گریز کرنا چاہیے جیسے کسی ویکسین کے بارے میں یہ کہنا کہ اس کے استعمال سے دائمی مضر اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے یا ویکسین سے بیماری کا پھیلاؤ کم نہیں ہوتا یا تحفظ نہیں ملتا وغیرہ پر ایکشن لیا جائے گا۔مگر کمپنی نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے ویکسین پالیسیوں، نئے ویکسین ٹرائلز اور ماضی میں ویکسینز کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔
صارفین ویکسینز پر سائنسی بحث اور اپنے ذاتی تجربے کو بیان کرسکیں گے، مگر ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن باتوں کی اجازت نہیں ہوگی۔کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ ایسے چینیلز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جائے گا جو ویکسینز کی مخالفت کرنے والے بڑے ناموں سے منسلک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا