(ویب ڈیسک)تیونس کے صدرقیس سعید نے نجلا بودن رمضان کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد کردیا۔ اطلاعات کے مطابق صدر قیس سعید نے بدھ کے روز نجلا بودن رمضان کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔صدر قیس نے 63 سالہ نجلا بودن سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد نئی حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کریں۔نجلا بودن پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اوروہ انجینئرنگ جیالوجسٹ کے طور پر تیونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔اس وقت نجلا ورلڈ بینک کے تعاون سے وزارت تعلیم میں میں ہائر سائنٹیفک ریسرچ کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ اسی وزارت میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کے شعبے کی نگراں بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹرز کے بل میں پاکستان سے متعلق ذکر بلاجواز ہے: دفتر خارجہ
نجلا بودن رمضان تیونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد
Sep 29, 2021 | 23:21:PM