علی ظفر کا ہرجانہ کیس ۔۔ میشا شفیع کا وکیل بیمار ہونے کے باعث سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کے کیس میں میشا شفیع کے وکیل کے بیمار ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں کیس کی سماعت بغیر کارروائی 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے ان کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا۔ عدالت نے میشا شفیع کے شوہر کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔
یا د رہے کہ گلو کار علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف سو کروڑ روپےکا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی اجلاس میں اہم فیصلے