امریکا نے افغانستان میں ڈرون پروازیں بندنہ کیں تو نتائج کے لیے تیار رہے، طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طالبان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے باوجود بدستور اس کی ڈرون پروازیں جاری ہیں جو نہ صرف تمام بین الاقوامی حقوق اور قوانین بلکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے کیے گئے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم امریکا سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین، حقوق اور وعدوں کے تحت برتاؤ کیا جائے، تاکہ انہیں کسی بھی منفی نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:نجلا بودن رمضان تیونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد