(ویب ڈیسک) سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سندھ سے سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں مخدوم فضل ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)، مخدوم محسن ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)، مخدوم عمار، مخدوم حسنین اور شعیب خان ترین شامل تھے۔
ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، شبلی فراز، فواد حسین اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی مجود تھے۔
ملاقات کے دوران تمام سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔