ن لیگ مشکل میں: وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا پہلا بڑا سرپرائز

Sep 29, 2022 | 09:44:AM
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ہدایت پر 25 مئی کو آزادی مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کر دیا گیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ہدایت پر 25 مئی کو آزادی مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کر دیا گیا۔

ٹربیونل کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے، ٹربیونل اقدامات کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کرے گا، پنجاب حکومت نے ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی شق 3 کے تحت ٹربیونل قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست میں ہلچل: بڑی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

جسٹس (ر) شبر رضا رضوی انکوائری کے لئے ون مین ٹربیونل مقرر کئے گئے ہیں، ون مین ٹربیونل 25 مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق اور وجوہات کا تعین کرے گا، ون مین ٹربیونل مستقبل میں ایسے واقعات کے سدبابت کےلئے سفارشات پیش کرے گا۔

کوئی بھی شہری 25 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بارے ون مین ٹربیونل کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کراسکتا ہے۔ ناخوشگوار واقعات کے دوران پولیس تشدد سے متاثر یا زخمی ہونے والے افراد ون مین ٹربیونل کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔