بلاول بھٹو نے الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دےد یا

Sep 29, 2022 | 10:11:AM

 (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دے دیا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہوگا، عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں، یہ نا انصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ مشکل میں: وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا پہلا بڑا سرپرائز

بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے شکار دس بڑے ملکوں کو مل کر آواز اٹھانا ہوگی، بھارت اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا واحد حل یہ ہے کہ دنیا کو ایک ہوکر اس کے خلاف کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہوگا۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے بعد یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں اجناس بحران کا بھی سامنا ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوچکی، حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پھر سیلاب آ گیا، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہمیں جتنی بھی مدد ملی اس پر دنیا کے شکرگزار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، امن و امان سے متعلق صورتحال پر طالبان کوانگیج کرنا چاہیے، ان کے فنڈز جاری کیے جائیں، افغان حکومت نے بھی جو وعدے کیے انہیں پورے کرنے چاہئیں، سرحد پرامن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہمیں ذمہ دارانہ پالیسی اختیارکرنا ہوگی۔

مزیدخبریں