(24 نیوز )وفاقی وزیر خاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کے لیے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں،عمران خان قومی سلامتی سے کھیل رہا ہے،عمران خان نےاخلاقیات اور اقدار کوتباہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک نے عمران خان کی منافقت بےنقاب کردی،وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو لگام ڈالی جائے،عوام کو گمراہ کرنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے۔