حریم شاہ کا سیلاب متاثرین کی مدد کا انوکھا انداز ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کی جانب سے کسینو میں جیتی رقم سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ ان دنوں شوہر بلال کے ہمراہ ملائیشیا چھٹیاں منانے کے لیے گئی ہوئی ہیں جہاں سے وہ مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
چند دن قبل ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کسینو میں بیٹھی ہیں، ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نے کسینو میں 5000 ملائیشین رنگٹ جیتے جس پر انہوں نے شوہر کو مشورہ دیا کہ وہ یہ رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کر دیں۔
View this post on Instagram
جواب میں حریم شاہ کے شوہر بلال حامی بھرلیتے ہیں اور کسینو کی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ 5000 ملائیشین رنگٹ پاکستانی 25 لاکھ کے برابر ہیں جبکہ حقیقت میں یہ رقم ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔