(ویب ڈیسک) پاک بحریہ میں نئے اے ٹی آر طیارے کی شمولیت کی کراچی میں تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کی 146 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فلائی پاسٹ کا زبردست مظاہرہ
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نئے اور اپ گریڈ کیے گئے ہوائی جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہیں، جہاز پاکستان نیوی فلیٹ کو آپریشنل کمانڈ فراہم کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ بحر ہند کے خطے میں جیو اسٹریٹجک ماحول کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے، ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے طاقتور بحری افواج کی ضرورت پر زور دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جدید طیاروں کی شمولیت سے ہماری میری ٹائم سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ مہمان خصوصی نے پاکستان کے لیے مضبوط بحری دفاع کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور ٹرائی سروسز کے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔