قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

Sep 29, 2022 | 12:05:PM

اسلام آباد (اویس کیانی )وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ،ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا،وفاقی کابینہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی منظوری بھی دے گی جس میں رانا ثنااللہ کو سربراہ لگانے پر اتفاق ہوا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے لیگل فریم ورک کے معاملے پر بھی مشاورت ہو گی۔کابینہ میں فلڈ اور دیگر اہم معاملات پر بات ہو گی،اسحاق ڈار معیشت پر بریفنگ بھی دیں گے۔

ضرور پڑھیں :آڈیو لیکس ہلچل, قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس,اہم فیصلے 

 یاد رہے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اہم اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ، اجلاس نے ملک میں تاریخی تباہ کن سیلاب، متاثرین کے لئے ریسکیو، ریلیف کے اقدامات اور سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اجلاس نے 14 جون 2022 سے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی کی۔

مزیدخبریں