پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس فری کرنے کےخلاف وزیر اعظم کا ایکشن

Sep 29, 2022 | 12:18:PM

اسلا م آباد (اویس کیانی) وزیر اعظم نے ارکان پارلیمان سے بڑی سہولت چھین لی ،ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت  کردی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد موٹروے پر پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کا نوٹس لے لیا اور اسلام آباد موٹروے پر پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس استثنیٰ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے کونسل نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دی تھی،ٹول ٹیکس سے استثنیٰ لاہور اسلام آباد موٹروے پر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں