ٹیکس فراڈ کیس: کولمبین گلوکارہ شکیرا بڑی مشکل میں پھنس گئی

Sep 29, 2022 | 12:54:PM

(ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے الزام میں 8 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق، ہسپانوی عدالت کی جانب سے 14.31 ملین ڈالرز کے ٹیکس فراڈ کے مقدمے کی سماعت کے لیے گلوکارہ شکیرا کو کچھ قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

شکیرا نے ٹیکس فراڈ کیس کو حل کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا اور اب اُنہیں  عدالت میں اس کیس کی سماعت کا سامنا کرنا پڑے گا جہاں اُنہیں 8 سال قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عدالت نے اس مقدمے پر کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دے دی لیکن ابھی کیس کی سماعت کے لیے تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔

اس حوالے سے گلوکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ’عدالت کی جانب سے اس مقدمے پر سماعت کی اجازت دینا صرف اس مقدمے میں کارروائی کا ایک قدم آگے بڑھنا ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور سب کچھ معمول کے مطابق ہی ہورہا ہے اور گلوکارہ کے وکیل مناسب وقت پر اپنے تحریری دلائل پیش کرکے اپنا کام کریں گے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’شکیرا کو یقین ہے کہ اس مقدمے کی سماعت کے اختتام تک ان کی بے گناہی ثابت ہو جائے گی‘۔واضح رہے کہ گلوکارہ شکیرا پر سال 2012ء سے 2014ء کے درمیان کمائی جانے والی آمدنی پر 14.5 ملین یورو ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام عائد ہے۔

مزیدخبریں