روپے نے ڈالر کو بے قدر کر دیا، مزید سستا ہوگیا

Sep 29, 2022 | 13:03:PM

(اشرف خان) ہرگزرتے دن کے ساتھ پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈالر مزید 3 روپے 12 پیسے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کوبھی بریک لگ جائے گی۔

یاد رہے کہ چار روز میں انٹربینک میں ڈالر 9 روپے 90 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر سستا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1200 ارب روپے کی کمی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں 245 پوائنٹس کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 189 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم، بجلی ساڑھے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی

ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ زملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں