سرکاری افسر کے گھر پر ڈکیتی، ڈاکو کروڑوں کی رقم اور زیورات لے اُڑے

Sep 29, 2022 | 13:48:PM

(ویب ڈیسک) کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے گھر سے ڈاکوؤں نے نقدی اورپرائز بانڈز سمیت ایک کروڑ 70 لاکھ کے طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سندھی جماعت کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سکندر علی کے گھرپر 2 ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر انھیں اور پورے خاندان کو ایک کمرے میں بند کرکے الماری میں رکھی ہوئی نقدی، طلائی زیورات، انعامی بانڈز اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

رات بارہ بجے کے درمیان اپنی گاڑی کو گھر کے اندر لانے کے لیے دروازہ کھولا اس دوران 2 ڈاکوؤں نے مجھے یرغمال بنالیا اور میرے ماتھے پرپسٹل رکھ دی میں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو انھوں نے کہا ہم تھمیں جاں سے مار دیں گے وہ مجھے یرغمال بناکر گھر کے اندر لے جاکر فیملی سمیت ایک کمرے میں بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: شہرقائد میں فائرنگ، چینی شہری ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

اس کے بعد ڈاکوؤں نے الماری کا تالا توڑ کر سارا سامان لوٹ لیا، سکندر علی نے مزید بتایا کہ ڈاکوشلوار قمیص پہنے ہوئے تھے ایک اندازے کے مطابق ان کی عمریں 40 سے 45 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ سکندر علی کی مدعیت میں 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

مزیدخبریں