ایمازون کے بانی کی سابق اہلیہ نے دوسرے شوہر سے بھی طلاق کی درخواست دائر کردی

Sep 29, 2022 | 13:49:PM
ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکینزی سکاٹ نی اپنے دوسرے شوہر ڈان جیویٹ سے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی۔ 
کیپشن: میکینزی سکاٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی سابق  اہلیہ میکینزی سکاٹ نے اپنے دوسرے شوہر ڈان جیویٹ سے  بھی طلاق کیلئے درخواست دائر کردی۔ 
ایک رپورٹ کے مطابق ڈان جیویٹ کا نام میکینزی سکاٹ  کے  امرأ  کے گروپ سے نکال دیا گیا ، جنہوں نے مرنے سے پہلے اپنے آدھے اثاثے خیرات کرنے کا حلف اٹھایا تھا س۔ ڈان جیویٹ نے میکینزی سکاٹ سے شادی کے بعد یہ حلف اٹھایا تھا۔  نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میکینزی سکاٹ نے ایمازون پر اپنی  بائیومیں سے بھی ڈان جیویٹ کا نام نکال دیا ہے۔ 


واضع رہے میکینزی سکاٹ اور ڈان جیویٹ نے 2021 میں شادی کی تھی۔ میکینزی سکاٹ سے شادی سے پہلے ڈاب جیویٹ سئیٹل میں ایک نجی سکول میں بطور استاد کام کرتے تھے۔ لیکن ایک جانی مانی ہستی سے شادی کے بعد بلاضرورت ملنے والی توجہ کی وجہ سے انہوں نے سکول کوخیرباد کہہ دیا۔

بلومبرگ کے تجزیے کے مطابق میکینزی سکاٹ کے کل اثاثے 27.8 بلین ڈالر مالیت کے ہیں۔ میکینزی سکاٹ نے پچھلے تین سالوں میں 12 بلین ڈالر سے زائد خیرات کی ہے۔ پچھلے ماہ میکینزی سکاٹ نے 55 ملین ڈالر مالیت کے دو بیورلی ہل مینشنز کیلیفورنیا کمیونٹی فاوئنڈیشن کو دیے تھے۔