مریم نواز اور محمد صفدر کی سزائیں کالعدم قرار، نااہلی ختم

Sep 29, 2022 | 14:26:PM

Read more!

اسلام آباد (احتشام کیانی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر  کیپٹن (ر)  محمد صفدرکی سزا کیخلاف اپیل پر محفوظ  فیصلہ سنادیا  گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز،کیپٹن(ر)محمد صفدر  کیخلاف سزا کو کالعدم قرار دے دیا ۔دونوں کو سزا سے بری کردیا۔نااہلی بھی ختم کردی گئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ  ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر  کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی ،عدالت نے فیصلہ محفو ظ  کیا تھا جسے سنادیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی سزا کالعدم قرار دی۔

احتساب عدالت نے مریم نواز کو سات سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی،عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی 2018 میں مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ  محمدصفدر کی سزا معطل کی تھی۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق  نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آج ہی دس سے پندرہ منٹ میں مختصر فیصلہ سنائیں گے۔ہم صرف پبلک نالج یا کسی کی سنی سنائی پر فیصلہ نہیں سنا سکتے ۔

اللہ نے آپ کو سرخرو کیا، مخالفین ناکام ہوئے،مریم نواز کی ٹیلی فون پر نواز شریف کو مبارکباد 

بریت کے فیصلے کے بعد مریم نواز  نے فون پر میاں نواز شریف سے گفتگو کی ،مریم نواز نے کہا کہ اللہ نے آپ کو سرخرو کیا، مخالفین ناکام ہوئے، آپ کو مبارک ہو، انشاء اللہ بہت جلد آپ عزت سے ملک واپس آئیں گے۔

عدالت سے بریت کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف سے مریم نواز کی ملاقات

عدالت سے بریت کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف سے مریم نواز نے  ملاقات کی ،شہبازشریف نے گرمجوشی سے مریم نواز کو گلے لگایا،شہبازشریف نے مریم نواز کو ان کی اور  کیپٹن محمد صفدر کی بریت پر مبارکباد دی۔

عمران  خان کو شکست ،نواز شریف کی جیت ہوئی: مریم نوا ز 

 پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے  فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   فیصلہ سن کر سب سے پہلے نواز شریف کی یادآئی۔عمران  خان کو شکست ،نواز شریف کی جیت ہوئی ،میاں صاحب جلد پاکستان ہوں گے۔ اللہ کے بعد اپنے والد میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہو ں  جو شروع سے آخر تک میرے ساتھ کھڑے رہے  اور جھوٹ کا خاتمہ ہوا ۔ جھوٹ کا خاتمہ ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آج ہوا ، میں اپنے وکیل کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہمارا کیس اچھے طریقے سے لڑا گیا ۔ 

 مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو آج شکست ہوئی اور نواز شریف کی جیت ہوئی ہے ، جب پاناما کا شور مچا تو شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں اسے فیس کروں گا اور جیت پر یقین رکھا ۔ عوام کے سامنے ہے کہ جس جہاز پر اسحاق ڈار بیٹھ کر گئے تھے اسی جہاز سے آج واپس آئے  ہیں اور آج وزیر خزانہ بن کر پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں ، ایک وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف پاکستان آئیں گے اور پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ آج کا دن مجھے ہمیشہ یاد رہے گا کہ ایک جھوٹے اور قومی دشمن کی شکست ہوئی اور سچ کی جیت ہوئی ۔ 

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی بریت پر نواز شریف کا بیان بھی آگیا

 آج اس شخص کو دیکھا چاہتی ہوں جو ہم پر بہتان بازی کرتا رہا،مکمل کیس پر تفصیلی پریس کانفرنس کرونگی۔عمران خان ایک بے بس شخص  ہے ، آج تم جواب دو نہ دو،وقت  تم سے جواب مانگے گا،کیس کا بینیفشری آج بہت دور بیٹھا ہے،عمران خان نواز شریف کو فائول پلے کر کے اس عہدے پر آیا۔اس سازش کے بینیفشری اور کوچز دونوں ہار چکے ہیں۔میرے  لئے  آڈیو لیکس کوئی حیران کن نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے فیصلے کے بعد ٹوئیٹ کیا ہے۔

مزیدخبریں