(ویب ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک ٹی ٹوینٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانےکا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نےایک اور نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو نا صرف فتح دلائی بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔30 سالہ بلے باز نے کسی بھی ٹی ٹوینٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
محمد رضوان نے 315 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نےایک سیریز میں 255 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
یاد رہے کہ اسی سیریز میں، رضوان نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز، جوس بٹلر کو سے ٹی ٹی ینٹی میں سب سے زیادہ 50 رنز بنانے والا اعزا بھی چھین لیا تھا۔