ایبٹ آباد میں شوہر کی فائرنگ، بیوی اور بیٹی جاں بحق

Sep 29, 2022 | 16:20:PM

(24 نیوز) ایبٹ آباد کے علاقے شیخ البانڈی میں میاں بیوی کی تلخ کلامی پر میاں نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے دو بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ بعدازاں دوران علاج ایک اور بیٹی بھی چل بسی اور ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شیخ البانڈی میں بیوی نے میاں کو بیمار بیٹی کو ہسپتال لے جانے کا کہا جس پر میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر میاں نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔ نتیجے میں بیوی اور بیٹی کو موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے: گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی اور بچے جُھلس گئے

فائرنگ سے دو بیٹیاں زخمی بھی ہو گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو بینظیر شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دونوں بچیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ دوران علاج ایک بچی چل بسی۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں