تین سال قبل معصوم بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حیدرآباد میں تین سال قبل معصوم بچی رخسار اوڈھو کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم کو سزا سنادی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل میں سماعت کرتے ہوئے صدیق بنگالی کو 3 بار پھانسی اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا دی۔
یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد میں شوہر کی فائرنگ، بیوی اور بیٹی جاں بحق
جی او آر کالونی میں 3 سال قبل ملزمان نے معصوم بچی سے زیادتی کی اور لاش پارک میں پھینک دی تھی۔ 8 سالہ رخسار کے لواحقین کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مفت وکلاء فراہم کیے گئے تھے۔
عدالت نے ملزم کو تین بار پھانسی اور مدد کرنے والے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔