(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آ گئی، اوگرا نےایک لٹر پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے کی تجویز دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل16 روپے 61 پیسے سستا ،مٹی کا تیل 14 روپے20 پیسے سستا،لائٹ اسپیڈ ڈیزل فی لٹر10 روپے87 پیسے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت میں14 روپے 18 پیسے کم ہونے کا امکان ہے،تاہم پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم کرنے کا حتمی فیصلہ حکومت کریگی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرول پر عائد ٹیکس 3 ماہ کیلئے منجمد کرنے پر رضامند ی ظاہر کر دی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باقاعدہ اعلان کل ہوگا،رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا ،آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کی گئی لیوی ٹیکس کو تین ماہ کیلئے منجمد کرنے پر ضامندی ظاہر کی ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ فی الحال کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔معاہدے کے تحت 2023 کے پہلے مہینہ تک پٹرول پر پٹرولیم لیوی کو 50روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے۔
خیال رہے کہ پر اس وقت پٹرول پر 37.42 روپے فی لیٹر کے تک کی پیٹرولیم لیوی عائد کی جا چکی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7.35 روپے فی لیٹر تک کی لیوی عائد ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر پٹرولیم لیوی بتدریج بڑھا کر پچاس روپے کی جائے گی،اس کے علاؤہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر دس دس روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے اثرات،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا، اوگرا نے ورکنگ شروع کر دی،
ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوائے گی۔
اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں کے تناسب سے مقامی سطح پر قیمتوں کا برقرار رکھنا یا بڑھانے کا کوئی جواز نہیں،وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے،اس وقت برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 86 اعشاریہ 27 ڈالر فی بیرل ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 78 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل ہے،عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں 3 اعشاریہ 79 فیصد کمی ہوئی،عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 6 اعشاریہ 65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
آئندہ ماہ مقامی سطح پر ایل این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے، اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن 30 ستمبر کو جاری کرے گا۔