لاہور (عمر اسلم ) مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کا معاملہ ۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کرینگے۔دونوں رہنماؤں 16 اکتوبر کے ضمنی انتخابات کے فوری بعد دوروں کا آغاز کرینگے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب نے مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے دوروں کے شیڈول مرتب کرنے کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی،آرگنائزنگ کمیٹی میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب اویس لغاری اور عظمی بخاری شامل،کمیٹی میں رانا ارشد اور ذیشان رفیق بھی شامل کیے گئے ہیں ۔
ضرور پڑھیں : عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے سی پیک متاثر ہوا: شہباز شریف
آرگنائزنگ کمیٹی مریم نواز اور حمزہ شہباز کا الگ الگ اضلاع کا شیڈول مرتب کرے گی،کمیٹی دونوں رہنماوں کے دوروں کا شیڈول بنا کر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو منظوری کے لئے پیش کرے گی،مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب کے مختلف اضلاع کے تنظیمی دوروں کے تنظیم سازی کے امور کو حتمی شکل دینگے۔