(24نیوز)وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف سے نامور مصری قاری محمود انور الشحات کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سربراہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود بھی شریک،ملاقات میں قاری محمود انور الشحات نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا.
قاری محمود انور الشحات کا پاکستان میں 2006 کے بعد دوسرا دورہ ہے جس میں وہ ملک کے مختلف شہروں میں جائیں گے.