وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،حکام کی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ایف بی آر کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
چیئرمین عاصم احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے دو ماہ کا ہدف حاصل کرلیا ہے،ایف بی آر ستمبر کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کر لے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک کرنے کی کوشش کرے،ڈائریکٹ ٹیکس میں اضافہ کرنا چاہئے،اسحاق ڈار نے کہاکہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کر رہے، آمدن بڑھانے کیلئے ٹیکس حکام کو تمام سہولیات دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری