(24 نیوز ) لاہور میں چوروں اور ڈاکوﺅں پر نظر رکھنے والے سیف سٹیزکیمروں کا سامان مغلپورہ چوک سے چوری ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چوروں نے سیف سٹی اتھارٹی کے ٹریفک سگنل پر لگا ہوئے کیبنٹ کا تالہ توڑ کر سامان چوری کرلیا ،مغلپورہ کے علاقے میں چور چوک چوراہے سے سگنل کے ساتھ لگے سیف سٹی کے کینٹ کا تالہ توڑ کر 40لاکھ 50ہزارمالیت کا سامان لے اڑا ۔سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی سپر وائزر ساجد کو دوران وزٹ واردات کا علم ہوا تھا ۔
تھانہ مغلپورہ پولیس نے واردات کا مقدمہ سیف سٹی کے سکیورٹی سپر وائزر ساجد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ، واضح رہے کہ چور سیف سٹیز کے کیمروں کی موجودگی میں متعدد بارقیمتی سامان چوری کر چکےہیں ۔