وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جام کمال سے ملاقات،اختلافات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیراعلی جام کمال کے درمیان برف پگھل گئی ,وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو جام کمال ہاؤس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی سابق وزیراعلی جام کمال سے اہم ملاقات ،دونوں رہنماوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ،ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ،ملاقات کے دوران سابق وزراء عارف محمد حسنی اور سلیم کھوسہ موجود تھے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلی بلوچستان میرقدوس بزنجو نے کہا کہ ملاقات مثبت رہی ،ملاقات میں سیاسی اور سیلابی صورتحال پر گفتگوہوئی،ملاقات کا مقصد پارٹی کو یکجا کرنا اور صوبے کو مشکلات سے نکالنا ہے،لسبیلہ کی تقسیم کے معاملےپراپنی غلطی تسلیم کرکے معذرت کرلی۔
سابق وزیراعلی جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ہماری ذاتی دشمنی نہیں سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں،وزرات اعلیٰ کے بعدبھی وزیراعلی قدوس بزنجو کو مشورے دیتا رہا،آج کی ملاقات میں بھی قدوس بزنجو کو صوبے کی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد قدوس بزنجو اور جام کمال کے درومیان دوریاں پیدا ہوئی تھیں۔