(24 نیوز)مریم نواز کی بریت کے بعد ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے پاکستان واپسی کیلئے تیاری پکڑ لی اور اپنی لیگل ٹیم کو اہم ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت کے بعد سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے بھی پاکستان واپسی کیلئے تیاری پکڑ لی ہے،نوازشریف نے پاکستان واپسی کیلئے وکلا کوجلد عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،نوازشریف کی پاکستان واپسی کیلئے لیگل ٹیم جلد عدالت سے رجوع کرے گی ۔
قائد ن لیگ کاکہناتھاکہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں ایک ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس اپیلیں زیرالتوا ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،حکام کی بریفنگ