پیٹرول کتنا سستا ہو گا؟اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آ گئی، اوگرا نےایک لٹر پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے کی تجویز دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل16 روپے 61 پیسے سستا ،مٹی کا تیل 14 روپے20 پیسے سستا،لائٹ اسپیڈ ڈیزل فی لٹر10 روپے87 پیسے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت میں14 روپے 18 پیسے کم ہونے کا امکان ہے،تاہم پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم کرنے کا حتمی فیصلہ حکومت کریگی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرول پر عائد ٹیکس 3 ماہ کیلئے منجمد کرنے پر رضامند ی ظاہر کر دی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باقاعدہ اعلان کل ہوگا، وزارت خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا ،معاہدے کے تحت 2023 کے پہلے مہینہ تک پٹرول پر پٹرولیم لیوی کو 50روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے۔