خواجہ آصف کی پارٹی قائد میاں نوازشریف سے ملاقات 

Sep 29, 2022 | 20:03:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی ،خواجہ آصف نے مریم نواز کے بریت پر اپنے قائد کو مبارکباد دی ، حسن نواز کے دفتر میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیاگیا۔
لیگی کارکنان بھی مٹھائی اور پھول لے کر حسن نواز کے دفتر پہنچے۔

لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ مریم نواز کے 5 سال کا حساب کون دے گا؟ثاقب نثار کی سربراہی میں عدلیہ نے جو کھیل کھیلا وہ بے نقاب ہوگیا،ہمیں پوری امید ہے نوازشریف کو بھی بہت جلد انصاف ضرور ملے گا۔ان کاکہناتھا کہ بے انصافی کا دور اب ختم ہو چکا،جو کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی، وہ دیکھ لیں نوازشریف کا چھوٹا بھائی وزیراعظم ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ جے آئی ٹی میں ہیرے نہیں کھوٹے سکے شامل تھے، جے آئی ٹی کا مقصد نوازشریف کی حکومت ختم کرنا تھا، نوازشریف کے خلاف تو کہانیاں بنائی گئیں ، انہوں نے کہاکہ عمران خان تو خود کہہ رہا ہے کہ میں جعلی سائفر بنا رہا ہوں، اب سب کا احتساب ہوگا، 5 سال میں ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر کمیشن بننا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے بھی پاکستان واپسی کیلئے تیاری پکڑ لی، وکلا کو اہم ہدایات جاری

مزیدخبریں