حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات پھرناکام

Sep 29, 2022 | 21:18:PM

(24نیوز)اسلام آباد خیابان چوک میں کسان اتحاد یونین  کا دھرنا،حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مزاکرات کامیاب نہ ہوسکے.

 چئیرمین خالد بشیر کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ ہمیں نوٹیفیکیشن دیا گیا ہے پر بجلی کے فی یونٹ ریٹ کا نہیں بتایا گیا،10اکتوبر تک بلوں کو جمع کروانے کی رعایت دی گئی جس پر ہم شکر گزار ہیں ،اگر اس کے بعد بھی قیمتیں کم نہیں کی جاتی تو پھر ہم کیا کریں گے؟

چئیرمین کسان اتحار نے مزید کہا کہ جب تک حکومت بجلی کے فی یونٹ ریٹ کا نوٹیفیکیشن نہیں کرے گی ہم دھرنا جاری رکھیں گے،

مزیدخبریں