(زاہد چودھری)مال مفت دل بے رحم ،غریب مریض علاج کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے جبکہ کروڑوں روپے کا طبی سامان ویئر ہاوس میں پڑا خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ملتان روڈ پر واقع ویئر ہاو¿س پر چھاپہ مارا، ویئر ہاوس میں 150 وینٹیلیٹر ایک سال سے ضائع پڑے ہوئے تھے۔ویئر ہاو¿س میں 44موبائل ایکسرے مشینیں اور22 ای سی جی مشینیں ملیں۔
کارروائی کے دوران گودام میں 50 پلس آکسی میٹر،44سٹریچر ،156جدید بیڈز ،45وہیل چیئرز سمیت ایمبو مشینیں سرنج پمپ برآمد ہوئے ہیں،ان کے علاوہ آپریشن لائٹس سمیت درجنوں کی تعداد میں طبی آلات و مشینری ایک سال سے ضائع ہورہی تھی۔صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر اختر ملک نے بڑی مقدار میں طبی سامان کو ڈمپ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،حکام کی بریفنگ