سی سی پی او لاہور کے تبادلہ پر پنجاب  حکومت کا وفاق سے رابطہ 

Sep 29, 2022 | 21:41:PM

(24نیوز)سی سی پی او لاہور کے تبادلہ پر پنجاب  حکومت نے وفاق سے رابطہ کر لیا۔ 
پنجاب حکومت نے وفاق سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ منسوخ کرنے کی درخواست کر دی،  پنجاب حکومت کا مراسلہ میں کہنا تھا کہ پنجاب کو فی الحال سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ضرورت ہے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔

دوسری جانب سی سی پی او آفس میں جاری میٹنگ  میں  لاہور کے تمام پولیس افسر پہنچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں