(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ اگر انسان سچا ہو تو اللہ بھی ساتھ نہیں چھوڑتا۔ اللہ تعالیٰ نے حق کو فتح دلا کر پوری دنیا کو دکھا دیا۔میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکرگزار ہوں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک سوال ”ثاقب نثار سمیت جو کردار سزا میں شامل تھے ان کا احتساب ہوگا“کا جواب دینے سے گریز کیا اور آگے چل دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،حکام کی بریفنگ