(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے تعلقات باہمی نوعیت کے ہیں۔
اسلام آباد میں پاک امریکاتعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکاتعلقات کوچین اور افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھاجاسکتا،عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے سی پیک متاثر ہوا،سی پیک منصوبے متاثر ہونے سے عوامی ردعمل کاسامناکرناپڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کوبھلاکر سنجیدہ بات چیت سے آگے بڑھاجاسکتاہے،ہم معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑاہوناچاہتے ہیں،امریکی کمپنی نے 3500میگاواٹ بجلی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی ۔