(24 نیوز)وفاقی سرکاری ملازمین بھی مطالبات کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے،سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہاہے کہ 13 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا، 4 اور 11 اکتوبر کو وزارت خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی مارچ ہو گا ،احتجاج آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحت ہو گا، احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین شرکت کریں گے،احتجاج میں تمام ملازمین یونینز اور ایسوسی ایشنز شرکت کریں گی ۔
ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں تفریق کے شکار وفاقی ملازمین کو ایگزیکٹو الاو¿نس دیا جائے، گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا گیا جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن 8 سال سے تعطل کا شکار ہے، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہ میں150 فیصد اضافہ کیا جائے،11 فروری معاہدے اور 12 اپریل 2021 کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سفارشات پر عمل کیا جائے۔
ملازمین نے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی طرز پر گریڈ ایک سے 16 کے وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے، ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاو¿نس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اورڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے بھی پاکستان واپسی کیلئے تیاری پکڑ لی، وکلا کو اہم ہدایات جاری