مولانا فضل الرحمان کی محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

Sep 29, 2022 | 23:20:PM

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مملکت سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ محمد بن سلمان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد بن سلمان کے وزیر اعظم بننے سے مملکت سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی پہلے سے زیادہ پائیدار اور مستحکم ہوگی۔سربراہ جے یو آئی نے کہاہے کہ امید ہے محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب خطے میں پہلے سے زیادہ مثبت کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انسان سچا ہو تو اللہ بھی ساتھ نہیں چھوڑتا، نواز شریف کا مریم کی بریت پر اظہار تشکر

مزیدخبریں