(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی حد تک بہتری آنے لگی،سابق صدر کو دو دن کے اندر ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو گلے میں خراش تھی ،جس کے باعث انہیں ضیا الدین ہسپتال کلفٹن کراچی لایا گیا تھا ،سابق صدر کو تین روز تک ذاتی معالجوں نے ٹیسٹ کرنے کے بعد تین روز تک زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سابق صدر ا س وقت بھی ضیا الدین ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ان کی طبیعت میں آج کافی حد تک بہتری دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی پارٹی قائد میاں نوازشریف سے ملاقات