گوجرانوالہ: آقا دو جہاں ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں شہر برقی قمقموں سے سج گیا
سرور کونین سے عقیدت و محبت کے اظہار کیلئے عاشقان رسول کی جانب سے لنگر و نیاز میں 100 من وزنی کھیر کی بڑی دیگ کا انتظام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گوجرانولہ میں آقائے دو جہاں سرور کونین نبی آخر زمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں شہر بھر کو رنگ برنگی لائٹوں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا، 100 من وزنی کھیر کی دیگ تیار کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی مذہبی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ گوجرانولہ میں بھی وجہ تخلیق کائنات، محسن انسانیت آقائے دو جہاں سرور کونین نبی آخر زمان احمد مجتبیٰ جناب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں شہر بھر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ شہر بھر کے گلی محلوں بازاروں گھروں اور مساجد کو رنگ برنگی لائٹوں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ گلاب نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے خصوصی کلام ریلیز کردیا
سرور کونین آقائے دو جہاں سے عقیدت اور محبت کے اظہارِ کے لیے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے ونیہ والا میں عاشقان رسول کی جانب سے لنگر و نیاز میں 100 من وزنی کھیر کی بڑی دیگ تیار کی جارہی ہے۔ دیگ کی تیاری میں 70من دودھ، 10 من کھویا، 5من میوہ جات ،15 من چاول اور 12 من چینی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کھیر کی دیگ کو 12 سے 15 عاشقان رسول رات بھر تیار کریں گے۔ کھیر کی دیگ صبح 8 بجے تیاری کے بعد عاشقان رسول میں تقسیم کی جائے گی۔
دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ آقائے دوجہاں سے محبت سے اظہار کے لیے 6 سال سے 100 من کھیر کی دیگ تیار کروائی جارہی ہے۔