تیز ہوائیں چل پڑیں،بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Sep 29, 2023 | 10:06:AM

 (24نیوز)موسم کی پل پل بدلتی صورتحال،راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کے بعد تیز ہوائیں چل پڑیں جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا جبکہ پشاور اور ہری پور میں بھی برسات سے گرمی میں کمی آئی ہے،محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے،لاہور کا موسم گرم اور خشک ،درجہ حرارت 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش متوقع ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا،لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 173 ریکارڈ کیا گیا،مال روڈ180،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 176،یو ایس قونصلیٹ 176،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 166ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مزیدخبریں