(24نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل صرف سیرت النبیﷺمیں پنہاں ہے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےعید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺکامل صفات اور اعلیٰ اقدار کے مجسم ہیں،آپؐ پوری کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے،آپ ﷺ کی آمد سے دنیا کی تاریکیوں کو نور ملا ،بے سہارا کو آسرا ملا،عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبیﷺمیں پنہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی