پاکستان کی معاشی مشکلات پر قابوپانے کیلئے مدد کو تیار ہیں: چین کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین پاکستان کی قلیل مدتی معاشی مشکلات پر قابوپانے کیلئے مدد کو تیار ہے، چینی سفیر نے یقین دہانی کرادی۔
اسلام آباد میں چین کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیرکو تیار ہیں،سی پیک ہر مشکل میں پاک چین دوستی کی علامت بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان سے تعاون، مشترکہ منصوبوں کی تلاش پربات چیت کا منتظر ہے جب کہ قلیل مدتی معاشی مشکلات پرقابوپانےکیلئے بھی مددکو تیار ہے، اس موقع پر چینی سفیر نے ترقی اور سکیورٹی متوازن کرنےکیلئےکام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پورا خطہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائےگا،نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ چین نے اندھیروں سے روشنی کی طرف، پسماندگی سے ترقی کی طرف نیا راستہ کھولا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام ’گلوبل انگیجمنٹ سینٹر‘ کی چین پر رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے سنسر شپ آپریشن بنا کر پاکستان کی انفارمیشن اسپیس پر قبضے کی کوشش کی ہے۔
گلوبل انگیجمنٹ سینٹرکی رپورٹ کا اجرا سینٹر کے خصوصی ایلچی جیمز روبن نے کیا، انہوں نے کہا کہ چینی اقدام کا مقصد انفارمیشن اسپیس کو مانیٹرکرنا اور اس کے لحاظ سے تبدیلیاں لانا تھا۔