پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟عوام کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر،ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 سے 19 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائی سپڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کیلئے تقریباً 5 سے 19 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہے،مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب حکومت کیلئے ایک اور مشکل سامنے ہے کیونکہ پاکستان سٹیٹ آئل کا مالی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایس او کے مجموعی واجبات 760 ارب روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ درآمدی آر این این جی کے واجبات پہلی بار 468 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدمیلادالنبیؐ،جلوس کی آمد،بھرے بازار میں خود کش دھماکہ ہو گیا
اس حوالے سے پی ایس او ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس نے درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 468 ارب روپے ادا کرنا ہیں جبکہ پاور سیکٹر پر واجبات 184 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔
اسی طرح پی آئی اے ،حکومت اور روپے کی قدر میں کمی پر واجبات بڑھ کر 109 ارب روپے ہوچکے ہیں، پی ایس او کو مقامی ریفائریز اور درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 230 ارب روپے ادا کرنا ہیں اور اس حوالے سے پی ایس او نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مطلع کردیا ہے۔
علاوہ ازیں آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چلنے والی خبروں پر آخر کار بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرقیاس آرائیوں سے بچنےکی اہمیت پر زور دیتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پرمنحصر ہیں اور حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، ملک میں ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی وقت باقی ہے۔