(24نیوز)مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردوں کے حملے،شہر اقتدار میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا،تمام تر ناکہ جات پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،شہر میں داخل ہونے والے شہریوں کی چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔
اسلام آباد کی مساجد کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی،عید میلا النبیؐ کے حوالے سے مختلف محافل پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کمیروں کی مدد سے بھی مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا جس میں52افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟عوام کیلئے بڑی خوشخبری
ڈی ایچ او مستونگ نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دھماکہ الفلاح روڈ پر بازار میں ہوا، ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جاں بحق افراد میں ایک ڈی ایس پی بھی شامل ہے،زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد میں ہوا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔