ورلڈکپ وارم اپ میچ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز،بڑی وکٹیں گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز ہوا ہے،پہلی کے بعد دوسری اور اب تیسری وکٹ بھی گر گئی،35 وور پر پاکستان نے 188 سکور بنا لیا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ محض 5 رنز پر گر گئی، قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق میچ کے تیسرے اوور میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،امام الحق کے بعد عبداللہ شفیق بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 14 رنز بنا کر مچل سینٹر کی گیند پر ٹام لیتھم کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں۔
???? T O S S A L E R T ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 29, 2023
Pakistan win the toss and elect to bat first in the warm-up match against New Zealand. Pakistan will play all 15 players in the game.#NZvPAK | #CWC23 | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/BiSmN2upa3
وارم اپ میچ میں تمام 15 کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن میچ کھیل کر اپنی فٹنس کا اندازہ لگائیں گے۔
کین ولیمسن گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں اس لئے ولیمسن انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے وہ آج پاکستان سے وارم اپ میچ میں صرف بیٹنگ کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں ولیمسن بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی کریں گے۔
دوسری جانب آج حیدرآباد دکن میں آج سارا دن موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شہر میں ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ مہم میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔